سیف سٹی کیمروں سے پنجاب بھر میں انسداد سموگ آپریشن، لاہور میں سخت کارروائیاں

01:19 PM, 20 Oct, 2025

لاہور : پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے آلودگی کے خاتمے اور سموگ کے تدارک کے لیے سیف سٹی کیمروں اور ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے انسداد سموگ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے خصوصی سموگ سرویلنس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو پنجاب بھر میں سرگرم عمل ہیں۔

سیف سٹی کی جدید نگرانی کے ذریعے اب تک 350 سے زائد ایسے عناصر کی نشاندہی کی گئی ہے جو آلودگی پھیلا رہے ہیں۔ لاہور میں 85 دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور 262 بغیر ترپال ٹرالیوں کو فوری شناخت کر کے کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد آلودگی کے پھیلاؤ کو روکنا اور شہریوں کو صاف ستھری ہوا فراہم کرنا ہے۔

مزیدخبریں