دھاتی ڈور اور پتنگ بازی کے خلاف پنجاب پولیس کا سخت آپریشن، ہزاروں گرفتاریاں اور مقدمات درج

01:21 PM, 20 Oct, 2025


لاہور : پنجاب پولیس نے دھاتی ڈور اور غیر قانونی پتنگ بازی کے خلاف صوبہ بھر میں سخت کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ لاہور سمیت پورے پنجاب میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔

رواں سال اب تک 5967 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 5784 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اس دوران پولیس نے 5 لاکھ 29 ہزار 814 پتنگیں اور 21 ہزار 301 ڈور چرخیاں برآمد کی ہیں۔

مزید براں، 5362 کیسز کے چالان عدالتوں میں جمع کروائے جا چکے ہیں تاکہ قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

پنجاب پولیس کی یہ کارروائی شہریوں کی حفاظت اور حادثات کی روک تھام کے لیے انتہائی ضروری سمجھی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں