ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کے خلاف غیر قانونی اشتہارات اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کا کیس، عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی

01:25 PM, 20 Oct, 2025

لاہور : لاہور کی ڈرگ کورٹ نے ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کے خلاف غیر قانونی اشتہارات اور بغیر لائسنس ادویات بیچنے کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے حکیم شہزاد کو 28 اکتوبر کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر لیا ہے۔

چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور محمد نوید رانا نے کیس کی سماعت کے دوران حکیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے اور انہیں دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

عدالت کی جانب سے مزید کارروائی 28 اکتوبر کو متوقع ہے۔

مزیدخبریں