کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بڑے مقدمات کی تفتیش کا ٹاسک، سنگین جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف گھیرا تنگ ہوگا

04:58 PM, 20 Oct, 2025

لاہور:ذرائع کے مطابق حکومت نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کو بڑے اور سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش سونپنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد جرائم کرنے اور کروانے والے نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف درج مقدمات کی تفتیش سی سی ڈی کو سپرد کی جائے گی، تاکہ تفتیشی عمل میں مہارت اور شفافیت لائی جا سکے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو یہ بھی ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرے اور ان کے خلاف جلد کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے۔

یہ فیصلہ ملک میں بڑھتے ہوئے سنگین جرائم کی روک تھام اور منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خاتمے کے لیے ایک بڑی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ متوقع ہے کہ اس فیصلے کے تحت جلد اہم گرفتاریاں اور کارروائیاں عمل میں آئیں گی۔

مزیدخبریں