پنجاب حکومت کی ری اسٹرکچرنگ جاری، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی ایجنسی محکمہ زراعت کے ماتحت کی جائے گی

04:02 PM, 20 Sep, 2025

لاہور: پنجاب حکومت نے اداروں، محکموں، اتھارٹیز اور ایجنسیز کی ری اسٹرکچرنگ کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔نمائندہ لاہور رنگ   ادریس شیخ کے مطابق  اس سلسلے میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کی ایک ایجنسی کو محکمہ زراعت کے ماتحت کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے "ایجنسی فار بارانی ایریاز ڈویلپمنٹ" کو ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کرنے کے حوالے سے تجاویز مرتب کر لی ہیں، جو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد نافذ العمل بنائی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد آباد ایجنسی کو محکمہ زراعت کو سونپ دیا جائے گا، جس سے زراعت کے شعبے کی کارکردگی اور انتظامی امور میں بہتری متوقع ہے/.

مزیدخبریں