ریلوے کی "گرین انرجی" کی طرف پیش قدمی: 45 ارب روپے آمدنی کے ہدف کے لیے ڈیڈ لائن مقرر

02:53 PM, 21 Apr, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے نیٹ ورک کو جدید بنانے کے لیے بڑے اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ جون تک تمام ریلوے اسٹیشنز کو سولر پاور پر منتقل کر دیا جائے گا تاکہ بجلی کے بھاری بلوں سے نجات مل سکے۔
 حنیف عباسی نے افسران کو ٹاسک دیا کہ فریٹ سروسز سے 45 ارب روپے کی آمدنی کے ہدف کو 30 جون تک یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جدید کنٹرول رومز اور اسمارٹ اسٹیشنز کی تعمیر سے پاکستان ریلوے کا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل اور محفوظ ہو جائے گا۔

مزیدخبریں