پنجاب میں گرمی کی لہر برقرار: سورج سوا نیزے پر، پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان

07:33 PM, 21 Apr, 2026

لاہور : صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج صبح سویرے سے ہی سورج نے اپنی تپش دکھانا شروع کر دی ہے اور آسمان پر سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج دن بھر موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق     موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آج دن کے اوقات میں پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک چھونے کا امکان ہے۔
ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بارش کا دور دور تک کوئی امکان نہیں ہے، جس کی وجہ سے حبس اور گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس ہوگا۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ    بلاضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔    پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال زیادہ کریں۔    سر ڈھانپ کر باہر نکلیں تاکہ لُو لگنے سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں