لاہور میں جرائم کی لہر، 24 گھنٹوں میں 329 وارداتیں رپورٹ

03:40 PM, 21 Aug, 2025

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں سٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں جرائم کی 329 وارداتیں رپورٹ کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں چوروں نے 6 گھروں کو نشانہ بنایا اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔

دوسری جانب اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ پولیس کے مطابق مختلف مقامات پر کم از کم 5 افراد سے لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فونز چھین لیے گئے۔

شہریوں نے سکیورٹی کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں