لاہور: صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے جماعت نہم اور دہم میں ناقص کارکردگی دکھانے والے سکولز اور اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا۔
نمائندہ لاہور رنگ کے مطابق وزیر تعلیم نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر ایسے سکولز اور اساتذہ کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ خراب نتائج دینے والے اساتذہ کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا، جبکہ احتساب کا آغاز اپنے ضلع اور تحصیل کے اسکولز سے کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہتر نتائج دینے والے اساتذہ کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا تاکہ کارکردگی کی حوصلہ افزائی ہو۔