لاہور پولیس کا تھانوں میں اسلحہ اور اینٹی رائٹ سامان کی حفاظت کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال

08:16 PM, 21 Aug, 2025

لاہور: تھانوں میں اسلحہ اور اینٹی رائٹ سامان کے گم ہونے یا چوری کی شکایات پر قابو پانے کے لیے لاہور پولیس نے جدید ایسٹ مینجمنٹ سافٹ ویئر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سسٹم کے تحت ہر تھانے میں موجود سامان کا ریکارڈ ڈیجیٹل طور پر محفوظ کیا جائے گا، اور افسران کو فوری رسائی حاصل ہوگی۔ پولیس حکام کے مطابق یہ اقدام شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے میں مدد دے گا۔

مزیدخبریں