جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میرا خواب تھا، کل سے ہارٹ ٹرانسپلانٹ شروع ہوگا، مریم نواز

01:50 PM, 21 Aug, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تکمیل ان کا خواب تھا، جہاں پاکستان بھر سے امراضِ قلب کے مریض جدید علاج کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ دنیا میں صحت سے بڑی کوئی نعمت نہیں، عوام کی خدمت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ پنجاب بھر میں مفت علاج اور ادویات کی فراہمی جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کل سے ہارٹ ٹرانسپلانٹ شروع ہوگا اور اس مقصد کے لیے خصوصی فنڈ بھی قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے لیے امراضِ قلب کا علاج مفت فراہم کیا جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ اسپتال میں جدید ہائبرڈ کیتھ لیب، عالمی معیار کے وارڈز اور جدید ترین طبی مشینری موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کی بنیاد عوامی خدمت اور ترقی پر قائم ہے۔

مزیدخبریں