لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی، بارش کا امکان برقرار

11:52 AM, 21 Aug, 2026

لاہور: شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صبح سے موسم گرم اور حبس زدہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان موجود ہے۔ شہر میں مون سون سرگرمی کے باعث وقفے وقفے سے بارش اور گرج چمک کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔

موسم کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں