26اگست کو عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی

04:51 PM, 21 Aug, 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 26 اگست 2026 کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے عام تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔

ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، جبکہ مختلف شہروں میں محافلِ میلاد، سیرت النبی ﷺ کانفرنسز اور دیگر مذہبی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں