پنجاب بھر میں 'نگہبان دسترخوان' کی دھوم، وزیراعلیٰ مریم نواز کا مخیر حضرات کو خراجِ تحسین

11:20 AM, 21 Feb, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں فلاحِ انسانیت کی بڑی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مخیر حضرات کے اشتراک سے پنجاب کے تمام اضلاع میں "رمضان نگہبان دسترخوان" سج گئے ہیں، جہاں لاکھوں مستحق افراد باعزت طریقے سے افطار کر رہے ہیں۔
 صوبہ بھر میں 300 سے زائد مقامات پر بڑے پیمانے پر افطار کا اہتمام کیا گیا ہے۔پہلے ہی روز لاکھوں روزہ داروں نے ان دسترخوانوں پر میزبانی کا لطف اٹھایا۔ روزہ داروں کی تواضع قورمہ، بریانی، مشروبات، پکوڑوں اور سموسوں جیسے لذیذ لوازمات سے کی گئی۔
 وزیراعلیٰ نے مخیر حضرات کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ "رمضان نگہبان دسترخوان" بھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہے اور وہ اس کارِ خیر میں شامل تمام افراد کی شکر گزار ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ان دسترخوانوں پر صفائی ستھرائی اور کھانے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا تاکہ ہر شہری کو معیاری غذا میسر آ سکے۔

مزیدخبریں