پنجاب میں 'رمضان نگہبان' کی گھر گھر دستک؛ کے پی حکومت عوامی ریلیف میں ناکام، عظمیٰ بخاری کا سخت بیان

11:49 AM, 21 Feb, 2026

لاہور :پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے 'رمضان نگہبان پیکج' نے عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا (کے پی) میں ریلیف پروگرام کے تعطل نے سیاسی میدان میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کے پی حکومت کی ترجیحات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے "فتنہ پرور" قرار دے دیا ہے۔
پنجاب بھر میں 42 لاکھ خاندانوں کو 'رمضان نگہبان کارڈز' کی تقسیم مکمل کر لی گئی ہے۔ ہر مستحق کو کسی قطار میں کھڑے ہوئے بغیر، اس کی دہلیز پر مکمل میرٹ کے ساتھ امدادی پیکج پہنچایا جا رہا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت ابھی تک رمضان پیکج کا اعلان کرنے کی پوزیشن میں بھی نہیں آئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ "پشاور میں بیٹھی حکومت کے لیے بانی کی آنکھ، دانت اور جیل کی آسائشیں عوام کی روٹی سے زیادہ اہم ہیں۔۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ کے پی حکومت کا سارا فوکس رمضان میں غریب کی مدد کرنے کے بجائے 'رہائی فورس' اور نیا فتنہ پھیلانے پر مرکوز ہے۔ پنجاب حکومت کا دعویٰ ہے کہ ڈیجیٹل سروے کے ذریعے حق داروں کی نشاندہی کر کے امداد کی شفاف ترین تقسیم کو یقینی بنایا گیا ہے، جو دیگر صوبوں کے لیے ایک مثال ہے۔

مزیدخبریں