لاہور پنجاب حکومت نے سرکاری افسران کے لیے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری کر دی ہے، جس کے تحت اعلیٰ بیوروکریسی اور پولیس حکام کے لیے گاڑیوں اور پیٹرول کی مراعات میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے۔نئی پالیسی کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب اب ایک یا دو نہیں بلکہ تین سرکاری گاڑیاں اپنے زیرِ استعمال رکھ سکیں گے۔ان افسران کو 1800cc، 2800cc اور 4700cc کی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔دو گاڑیوں کے لیے ماہانہ 800 لیٹر پیٹرول ملے گا، جبکہ 4700cc کی بھاری گاڑی کے لیے پیٹرول کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی، یعنی وہ جتنا چاہیں پیٹرول استعمال کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری صرف 1300cc اور 1600cc کی گاڑیاں رکھنے کے مجاز تھے۔
پالیسی میں گریڈ 20، 21 اور 22 کے افسران کو بھی بڑے ریلیف دیے گئے ہیں۔سیکرٹریز اب 2800cc اور 1800cc انجن کی دو گاڑیاں استعمال کر سکیں گے۔گریڈ 21 اور 22 کے افسران کو ذاتی استعمال کے لیے 200 لیٹر پیٹرول ملے گا، جبکہ سرکاری کاموں کے لیے ان کے لیے بھی لامحدود پیٹرول کی سہولت دی گئی ہے۔
پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری: افسران کے لیے شاہانہ مراعات اور لامحدود پیٹرول کی منظوری
12:49 PM, 21 Feb, 2026