ماہِ صیام کا تحفظ: پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز، سیکڑوں جرائم پیشہ افراد گرفتار

12:51 PM, 21 Feb, 2026

لاہور : آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر صوبہ بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، گزشتہ ایک روز کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 337 سرچ آپریشنز کیے گئے۔ ان آپریشنز کے دوران 9,597 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق اور پوچھ گچھ کی گئی۔ دورانِ کارروائی 15 خطرناک جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں