ایل ڈی اے کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف بڑا آپریشن، 91 املاک سیل

02:09 PM, 21 Jan, 2026

لاہور: لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے کنٹرولڈ ایریاز میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن کیا اور 91 املاک کو سربمہر کر دیا۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے ٹاؤن شپ، کینال روڈ، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن، نیسپاک سوسائٹی اور مصطفی ٹاؤن میں کارروائیاں کیں۔ اتھارٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں