لاہور:فواد چوہدری کے تازہ ترین بیان نے پی ٹی آئی کی اندرونی سیاست میں ممکنہ دراڑوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت عمران خان کو باہر نہیں آنے دینا چاہتی۔ ساتھ ہی انہوں نے پارٹی میں سیاسی حکمتِ عملی کی کمی اور نئی تحریک کی عدم موجودگی پر بھی شدید تنقید کی۔