لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں ماحولیاتی نگرانی کا جدید نظام قائم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد آلودگی کی مؤثر نگرانی اور ماحولیاتی تحفظ کو بہتر بنانا ہے۔
منصوبے کے تحت صوبہ بھر میں محکمہ ماحولیات کی لیبارٹریز کو جدید سائنسی آلات، ڈیجیٹل نظام اور تربیت یافتہ افرادی قوت سے آراستہ کیا جائے گا۔
حکومت کے مطابق جدید نظام کے ذریعے فضائی، آبی اور صنعتی آلودگی کی مؤثر نگرانی ممکن ہو سکے گی، جبکہ ماحولیاتی معیار کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
منصوبہ 4 ارب 87 کروڑ 37 لاکھ روپے کی لاگت سے جون 2028 تک مکمل کیا جائے گا۔