لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر پوری قوم اور امتِ مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے عید کو اتحاد اور یگانگت کا مظہر قرار دیا۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عبادات اور روزوں کے بعد، عید الفطر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے لیے ایک عظیم تحفہ اور انعام ہے۔ یہ دن ہمیں صبرو شکر کی اہمیت سکھاتا ہے۔سردار سلیم حیدر نے معاشرتی ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عید کا اصل مقصد تمام تر سیاسی، ذاتی اور سماجی اختلافات کو بھلا کر ایک ہونا ہے۔یہ دن ہمیں درس دیتا ہے کہ ہم اپنے اردگرد کے لوگوں میں محبتیں بانٹیں اور آپس میں بھائی چارے کو فروغ دیں۔
گورنر پنجاب نے اپیل کی کہ عید کی خوشیوں میں اپنے غریب اور مستحق بہن بھائیوں کو بھی شریک رکھا جائے تاکہ حقیقی خوشی حاصل کی جا سکے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا قوم کو عید الفطر پر مبارکباد کا پیغام؛ بھائی چارے اور محبت پر زور
12:40 PM, 21 Mar, 2026