لاہور میں سموگ اور دھند میں اضافہ، شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر

09:17 AM, 21 Nov, 2025

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں موسم سرما کی شدت کے ساتھ سموگ اور دھند میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ فضائی آلودگی مسلسل بڑھنے کے باعث لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ریکارڈ ہوا ہے، جبکہ ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بلند رہا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ صبح اور رات کے اوقات میں دھند کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے حدِ نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب محکمۂ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آلودہ فضا کے باعث غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے پرہیز کیا جائے اور ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے۔

مزیدخبریں