وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں پرفارمنس ریویو اجلاس، محکموں کا سخت احتساب جاری

04:22 PM, 21 Nov, 2025

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صدارت میں تین گھنٹے طویل پرفارمنس ریویو اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے تمام محکموں کی کارکردگی، منصوبوں پر پیشرفت، اور مستقبل کے بڑے فیصلوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ریونیو، صحت، تعلیم، فلڈ ریلیف، سہولت بازار، خدمت اور ترقی کے ہر شعبے میں محنت اور شفافیت کا نیا معیار قائم کرنے پر زور دیا گیا۔ وزیراعلیٰ کی قیادت میں کابینہ اور محکموں کا سخت احتساب دوسرے دن بھی جاری رہا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب نے گزشتہ سال 33 ارب روپے کے تاریخی ریونیو کے حصول کے ساتھ ساتھ پنجاب مائنز اینڈ منرلز نے ملک بھر کے لیے کارکردگی کا نیا معیار قائم کر دیا۔ اجلاس میں صوبے کی شاندار کامیابیوں اور نئے فیصلہ کن اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مزیدخبریں