لاہور: لیسکو صارفین سنگل فیز سٹیٹک میٹرز کی جگہ اے ایم آئی میٹرز لگانے کے معاملے میں دوہری مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ لیسکو میں نہ تو سٹیٹک میٹرز دستیاب ہیں اور نہ ہی صارفین کو مطلوبہ اے ایم آئی میٹرز مل پا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ہزاروں صارفین نے ڈیمانڈ نوٹس ادا کر دیے ہیں مگر میٹرز کی تنصیب تاحال عمل میں نہیں آ سکی۔ سنگل فیز نیو کنکشنز کے لیے سٹیٹک میٹرز 19 اگست تک جاری کیے گئے تھے، تاہم صارفین کی جانب سے جمع کرائے گئے ڈیمانڈ نوٹس کے باوجود میٹرز کی فراہمی میں تاخیر جاری ہے۔