لاہور: لاہور سمیت پورے پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس نے ایک ماہ تک جاری رہنے والی رضاکارانہ اسلحہ جمع کروانے کی مہم شروع کی ہے، جس کے تحت افراد کو غیر قانونی اسلحہ تھانوں میں جمع کروانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جو بھی افراد رضاکارانہ طور پر غیر قانونی اسلحہ تھانوں میں جمع کروائیں گے، ان کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ علاوہ ازیں، اسلحہ لائسنس رکھنے والے افراد کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا اسلحہ تھانوں میں رجسٹرڈ کروائیں تاکہ قانون کی مکمل پاسداری ہو سکے۔
لاہور پولیس نے اب تک غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 45 افراد کے خلاف مقدمات درج کر چکی ہے۔
نیو نیوز لاہور کے نمائندہ شاہد رضوی کے مطابق، یہ مہم عوام میں قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے اور غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کے لیے انتہائی اہم ہے۔