لاہور ڈولفن سکواڈ کا پتنگ بازی، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 27 ملزمان گرفتار

03:33 PM, 21 Oct, 2025

لاہور ڈولفن سکواڈ کا پتنگ بازی، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 27 ملزمان گرفتارلاہور: لاہور ڈولفن سکواڈ نے پتنگ بازی، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 27 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈولفن سکواڈ نے ڈیفنس، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، بند روڈ اور فیروزپور روڈ سے 22 ون ویلرز کو گرفتار کیا ہے جبکہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 5 ملزمان کو فیکٹری ایریا، باغبانپورہ، شادباغ اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں