سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلاء اور اسلحہ برآمدگی پر اجلاس

03:43 PM, 21 Oct, 2025

ؒلاہور: سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلاء اور غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سی سی پی او لاہور نے غیر قانونی افغان باشندوں کا جلد از جلد انخلاء یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پولیس افسران کو غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی کے لیے سرچ آپریشنز کا حکم دیا اور سپروائزری افسران کو ان آپریشنز کی قیادت کرنے کی ذمہ داری سونپی۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنا قانونی اسلحہ ایک ماہ کے اندر پولیس خدمت مراکز میں رجسٹر کروائیں۔

مزید برآں، اسلحہ کی غیر قانونی نمائش میں ملوث عناصر کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں