لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کو واپس لے کر پنجاب حکومت کو انتخابات کی تیاری کے لیے اضافی چار ہفتے کی مہلت دے دی ہے۔ یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق، الیکشن کمیشن نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت جاری کی گئی حلقہ بندی کا شیڈول واپس لے لیا گیا ہے۔