اساتذہ کے لیے بڑی خوشخبری: پنجاب حکومت کا "ای بائیک سکیم" شروع کرنے کا اعلان

09:12 PM, 22 Apr, 2026

لاہور: پنجاب حکومت نے سرکاری اساتذہ کی سفری سہولت اور معاشی ریلیف کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ای بائیک سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت صوبے بھر کے اساتذہ کو بلاسود اقساط پر الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق، اس سکیم کا مقصد اساتذہ پر بڑھتے ہوئے پیٹرول کے اخراجات کے بوجھ کو کم کرنا اور ماحول دوست سواری کو فروغ دینا ہے۔ بائیکس کی قیمت آسان ماہانہ اقساط میں وصول کی جائے گی جس پر کوئی سود (Interest) نہیں لیا جائے گا۔
درخواستوں کی وصولی کے لیے جلد ہی ایک آن لائن پورٹل کا آغاز کر دیا جائے گا جہاں اساتذہ گھر بیٹھے اپلائی کر سکیں گے۔سکیم میں شمولیت کے خواہشمند اساتذہ کو درج ذیل دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی۔    شناختی کارڈ (CNIC): کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی کاپی،    سروس سرٹیفکیٹ: محکمہ تعلیم سے جاری کردہ موجودہ ملازمت کا ثبوت، الیکٹرک بائیک چلانے کے لیے قانونی لائسنس یا لرنر پرمٹ (حکومتی پالیسی کے مطابق)،درخواست گزار کی تازہ ترین پاسپورٹ سائز تصویر۔

مزیدخبریں