لاہور: ایل ڈی اے کا غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 75 املاک سربمہر

09:34 PM, 22 Apr, 2026

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LDA) نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف ایک بڑا آپریشن کرتے ہوئے مجموعی طور پر 75 املاک کو سیل کر دیا ہے۔
ایل ڈی اے کی ٹیموں نے ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر شہر کے گنجان آباد اور اہم تجارتی علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ آپریشن کے دوران    گلبرگ اور ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن،    گلشن راوی اور مصطفیٰ ٹاؤن،     گجرپورہ، شادمان اور شاہ جمال،گلبرگ اور ماڈل ٹاؤن میں سخت ایکشن کیاگیا۔
 خصوصی طور پر گلبرگ اور ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن میں ایل ڈی اے ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کمرشل استعمال پر 20 سے زائد اہم املاک کو موقع پر سربمہر (Seal) کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ عمارتیں بغیر منظوری اور کمرشلائزیشن فیس کی ادائیگی کے تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کی جا رہی تھیں۔
ایل ڈی اے حکام نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات اور بغیر اجازت کمرشل سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ شہریوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی عمارت کو کمرشل استعمال میں لانے سے قبل قانونی تقاضے پورے کریں۔

مزیدخبریں