پنجاب کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری: ٹریفک جرمانوں میں کمی کا ترمیمی بل منظور

09:38 PM, 22 Apr, 2026

لاہور:پنجاب اسمبلی نے عوامی ریلیف کی جانب ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ٹریفک جرمانوں کی شرح میں نمایاں کمی کا ترمیمی بل کثرتِ رائے سے منظور کر لیا ہے۔ اس بل کے تحت موٹر سائیکل، کار اور لگژری گاڑیوں کے جرمانوں میں بھاری کمی کی گئی ہے۔
منظور شدہ ترمیمی بل کے مطابق جرمانوں کی نئی شرح درج ذیل ہوگی۔    موٹر سائیکل اور رکشہ، عام چالان ایک ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سنگین خلاف ورزی کی صورت میں یہ جرمانہ دو ہزار روپے ہوگا۔
    کار اور جیپ، عام خلاف ورزی پر چالان کی رقم 5 ہزار سے کم کر کے 2 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ تاہم، ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ برقرار رہے گا۔    لگژری وہیکلز (2000 سی سی اور زائد)، بڑی اور قیمتی گاڑیوں کا جرمانہ 20 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔    بھاری گاڑیاں، ٹرک، بسوں اور دیگر بڑی گاڑیوں کے لیے جرمانہ 10 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی سے کثرتِ رائے سے منظوری کے بعد یہ ترمیمی بل اب گورنر پنجاب کو ارسال کیا جائے گا۔ گورنر پنجاب کی جانب سے حتمی توثیق اور دستخط ہوتے ہی صوبے بھر میں جرمانوں کی ان نئی اور کم شدہ قیمتوں کا اطلاق ہو جائے گا۔

عوامی حلقوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے عام آدمی کی جیب پر بوجھ کم کرنے کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں