9 مئی کی بغاوت کرنے والے معافی کے مستحق نہیں: عظمیٰ بخاری

01:49 PM, 22 Aug, 2025

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو کی گئی ناکام بغاوت کے تمام ذمہ دار کسی بھی معافی کے حق دار نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بغاوت کے تمام شواہد سامنے آ چکے ہیں اور سیاسی رنگ میں چھپنا ممکن نہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیاست کی آڑ میں ریاست پر حملہ اور شہداء کے مجسمے جلانا ناقابل معافی جرم ہے، جس نے پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بنا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بغاوت کے ماسٹر مائنڈز اور سہولت کاروں کا مکمل احتساب ہونا چاہیے اور انتقامی سیاست کا سہارا لے کر خود کو مظلوم بنانے کی کوئی گنجائش نہیں۔

مزیدخبریں