لاہور ہائی کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کا حق دینے کی درخواست بحال کر دی

03:08 PM, 22 Dec, 2025

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کا حق دینے کے لیے دائر درخواست کی بحالی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے یہ درخواست پہلے بوجہ عدم پیروی خارج کی تھی، لیکن اب اسے دوبارہ بحال کیا گیا ہے۔ جسٹس فاروق حیدر نے انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی اور وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ہے۔

مزیدخبریں