لاہور میں طویل انتظار کے بعد بارش، پہاڑوں پر برفباری سے سردی میں اضافہ

03:09 PM, 22 Dec, 2025

لاہور: طویل انتظار کے بعد لاہور میں ابر رحمت برس پڑا اور مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ اچھرہ، گلبرگ، ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ، شاہ پور کانجراں اور چوہنگ کے اطراف میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔

آزاد کشمیر کے شہر پلندری میں بھی وقفے وقفے سے بارش جاری رہی۔ گلگت، چمن، مظفر آباد اور بٹگرام میں برفباری ہوئی، جس سے پہاڑ سفید چادر اوڑھ گئے۔ درہ کوژک ٹاپ پر یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔

لاہور کینال روڈ پر پھسلن کے باعث بس، ٹرک اور وین کے آپس میں ٹکرانے کے واقعات بھی ہوئے، تاہم تمام افراد معجزاتی طور پر محفوظ رہے۔

مزیدخبریں