لاہور: ضلع کچہری لاہور میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت میں بیان حلفی جمع کروا دیا۔
عدالت نے ہدایت کی کہ ان کی یوٹیوب چینل پر موجود سترہ ویڈیوز، جن پر نیشنل کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن اتھارٹی (NCCIA) نے اعتراضات کیے تھے، کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی۔ یہ ویڈیوز نہ ڈیلیٹ کی جائیں گی اور نہ ایڈٹ کی جائیں گی۔