“اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام: 50 ہزار سے زائد خاندانوں نے سال نو سے قبل گھر حاصل کر لیے

04:06 PM, 22 Dec, 2025

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام کی کامیابی کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر خصوصی رپورٹ کے مطابق، سال نو سے قبل ہی 50 ہزار سے زائد خاندانوں نے اپنے گھر کا خواب پورا کر لیا ہے۔

پروگرام کے تحت اب تک مجموعی طور پر 121,534 خاندان مستفید ہو چکے ہیں جبکہ 70,226 گھروں کی تعمیر جاری ہے۔ اب تک ایک ارب 55 کروڑ روپے سے زائد رقم بلاسود قرض کی مد میں تقسیم کی جا چکی ہے۔

مزید برآں، پروگرام سے مستفید ہونے کے لیے 10 لاکھ سے زائد خاندانوں نے آن لائن رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔

مزیدخبریں