پنجاب میں ماحولیات کے نظام کو کرپشن فری بنانے کے لیے بڑا قدم

04:08 PM, 22 Dec, 2025

لاہور:پنجاب میں جنگلات اور ماحولیات کے نظام کو کرپشن فری بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے 10 سال بعد انگریز دور کے بنائے گئے فارسٹ ایکٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے ماحول کے تحفظ کے ادارے (EPA) میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کام کرنے کا آغاز کر دیا۔

اب EPA میں کاغذی کارروائی کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے اور یہ پہلا سرکاری محکمہ بن گیا ہے جو جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے چلایا جائے گا۔ ہر دستاویز پر مخصوص حوالہ نمبر اور QR کوڈ ہوگا، جسے سیکنڈز میں تصدیق کیا جا سکے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کے مطابق، ماحولیات کے تمام محکمے جدید ڈیجیٹل نظام کے بغیر کوئی حکم یا منظوری نہیں دے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف ماحول کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا بلکہ کرپشن کے خاتمے کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں