سرحد پار آلودگی لاہور اور وسطی پنجاب کے لیے بڑا چیلنج، حکومت زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا

10:09 AM, 22 Jan, 2026

لاہور :بھارتی پنجاب سے پھیلنے والی آلودگی لاہور اور وسطی پنجاب کے علاقوں کو متاثر کر رہی ہے، جسے ایک بڑا ماحولیاتی چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر آلودگی پھیلانے والے بیشتر ذرائع کنٹرول میں ہیں جبکہ حکومت صورتحال پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں اور اینٹوں کے تمام بھٹے سفید اور صاف دھواں خارج کر رہے ہیں۔ بھٹوں، صنعتی یونٹس اور گاڑیوں کے اخراج کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائیاں جاری ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو ممکنہ حد تک محفوظ رکھا جا سکے۔

مزیدخبریں