لاہور :لاہور میں صبح کے اوقات میں موسم سرد رہا، تاہم دن کے آغاز کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں بتدریج کمی دیکھنے کو ملے گی۔ اس کے باوجود شہر میں سموگ کا مسئلہ بدستور برقرار ہے اور لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش برسنے کا امکان ہے، جس سے موسم میں بہتری اور سموگ کی شدت میں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔