’’ پنجاب کی عمارتیں، مارکیٹیں، پلازے، ہسپتال اور سکول ’موت کے کنویں‘ نہیں بنیں گے‘‘ :مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں حکم

02:45 PM, 22 Jan, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کی عمارتیں، مارکیٹیں، پلازے، ہسپتال اور سکول ’موت کے کنویں‘ نہیں بنیں گے۔ اجلاس میں یہ بھی اعلان کیا گیا کہ پنجاب ریسکیو 1122 جنوبی ایشیا کا واحد یو این سرٹیفائیڈ ریسکیو ادارہ بن گیا ہے۔

مریم نواز نے پنجاب بھر میں فائر ڈرلز اور بلڈنگ سیفٹی ایکٹ پر مکمل عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کیے اور پیرا فورس کو خصوصی اختیارات تفویض کرنے کی ہدایت دی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام مارکیٹوں، عمارتوں، سکولوں، ہسپتالوں اور ہائی رائز عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کیا جائے گا اور داخلے اور خارجی راستے کلیئر رکھنا لازمی ہوگا۔ تمام عمارتوں کو دو ہفتوں کے اندر حفاظتی ضوابط مکمل کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔

مزیدخبریں