لاہور: لاہور میں پارکوں، گرین بیلٹس اور سبزہ زاروں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پی ایچ اے نے تمام زونز کے ڈائریکٹرز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ڈائریکٹرز اپنے زیر انتظام پارکوں میں پابندی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔