لاہور میں نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو 2026 کی تیاریوں کا اجلاس، 28 مارچ سے 11 اپریل تک شو ہوگا

02:55 PM, 22 Jan, 2026

لاہور: صوبائی وزیر لائیوسٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو 2026 کی تیاریوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کی مکمل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ یہ شو 28 مارچ سے 11 اپریل 2026 تک لاہور میں منعقد کیا جائے گا اور اس میں ملکی اور غیر ملکی شرکاء شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں