انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت خارج کر دی

03:59 PM, 22 Jul, 2025

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
عدالت نے اپنے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں بتایا کہ اس مقدمے میں کافی گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں، اور باقی گواہوں کے بیانات آئندہ چند روز میں ریکارڈ کر لیے جائیں گے۔


فیصلے میں مزید کہا گیا کہ آئندہ چند روز کے اندر مقدمے کا حتمی فیصلہ سنایا جائے گا۔یہ فیصلہ اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے جاری کیا۔

مزیدخبریں