لاہور:سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت بانی پاکستان تحریک انصاف کی رہائی پر بات کرنے کو تیار نہیں، جو سمجھ سے باہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی اگر بات کرنے کو تیار ہو جائیں، تو بھی یہ جماعتیں پی ٹی آئی کو دہشت گرد قرار دیتی ہیں، لیکن اس کے باوجود ن لیگ اور پیپلز پارٹی بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے مذاکرات کرنے سے گریزاں ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنے سینیٹرز کی نشستیں یقینی بنانے کے لیے اتحاد کیا ہے۔
انہوں نے بانی چیئرمین کی تصویر لیک ہونے کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ کے آدھے سٹاف کو اس معاملے میں معطل کیا گیا تھا۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی مقبولیت کو تسلیم کر کے سیاسی عمل میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں مولانا فضل الرحمان اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
کے پی کے سے منتخب سینیٹروں پر لگنے والے الزامات کا بھی انہوں نے ذکر کیا۔آخر میں انہوں نے اپیل کی کہ شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد جیسے سینئر رہنماؤں کو رعایت دی جائے۔
ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے صرف اپنے سینیٹرز کے لیے اتحاد کیا، بانی چیئرمین کی مقبولیت کو تسلیم کریں:فواد چوہدری
04:04 PM, 22 Jul, 2025