9 مئی احتجاج کیس میں اپوزیشن رہنماؤں کو قید کی سزا سنائی گئی

05:35 PM, 22 Jul, 2025

سرگودھا : انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا نے 9 مئی 2023 کے احتجاجی مقدمے میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھر، رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ اور 36 دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ملزمان پر پرتشدد احتجاج اور دیگر سنگین الزامات عائد تھے۔ ملک احمد بچھر نے سزا کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں