لاہور : عید الفطر کے موقع پر جہاں ہر طرف خوشیوں کا سماں ہے، وہیں لاہوریوں نے اپنی عید کو یادگار بنانے کے لیے تاریخی لاہور چڑیا گھر کا رخ کر لیا ہے۔ چڑیا گھر کی رونقیں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں اور شہریوں کی بڑی تعداد اپنے بچوں کے ہمراہ یہاں وقت گزارنے کے لیے موجود ہے۔
چڑیا گھر میں آنے والے ننھے سیاحوں کا جوش دیدنی ہے۔ بچے شیر، چیتے اور رنگ برنگے پرندوں کو دیکھ کر نہ صرف حیران ہو رہے ہیں بلکہ ان کی تصویریں اور ویڈیوز بنانے میں بھی مصروف ہیں تاکہ ان لمحات کو ہمیشہ کے لیے محفوظ کر سکیں۔ چڑیا گھر کی فضا پرندوں کی چہچہاہٹ اور بچوں کے شور و غل سے گونج رہی ہے، جس نے ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیا ہے۔
عید کی خوشیاں اور چڑیا گھر کی رونقیں: لاہور میں بچوں اور فیملیز کا ہلہ گلہ، جانوروں کے ساتھ سیلفیاں اور موج مستیاں
01:59 PM, 22 Mar, 2026