قومی و پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کل، سکیورٹی کے سخت انتظامات

12:38 PM, 22 Nov, 2025

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی 6 اور پنجاب اسمبلی کی 7 نشستوں پر ضمنی انتخابات کل ہونے جا رہے ہیں۔ امیدواروں کی انتخابی مہم کا مقررہ وقت ختم ہو چکا ہے، اور ووٹنگ کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

وفاقی حکومت نے انتخابات کے سلسلے میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے بعد الیکشن کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

انتخابات میں شفافیت اور محفوظ ووٹنگ کے لیے ضلعی اور مقامی انتظامیہ بھی سرگرم ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہری بروقت ووٹ ڈال کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

مزیدخبریں