لاہور:ڈور پھرنے  کا واقعہ ، آئی جی پنجاب کا نوٹس

03:17 PM, 22 Oct, 2025

لاہور:لاہور میں پتنگ بازی کے خونی کھیل نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ مزنگ کے علاقے میں 21 سالہ نعمان یوسف کو پتنگ کی ڈور گلے میں پھنسنے سے شدید زخم آئے، جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ کے فوری بعد آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس افسوسناک حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ علاوہ ازیں، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو ہدایت کی گئی ہے کہ پتنگ بازی میں ملوث تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

مزیدخبریں