لاہور:پنجاب حکومت کا اہم ماحولیاتی منصوبہ 'پلانٹ فار پاکستان' جو صوبے کے تمام اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے لیے شروع کیا گیا تھا، بدقسمتی سے خواب ہی بن کر رہ گیا ہے۔
نمائندہ لاہور رنگ اسامہ جہانگیر کے مطابق محکمہ ماحولیات، جسے سپرنگ سیزن میں درخت لگانے کا ذمہ دار بنایا گیا تھا، وہ مقررہ ہدف پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔
پنجاب حکومت نے ہر اینٹوں کے بھٹے پر 60 پودے لگانے کا ٹاسک دیا تھا تاکہ صوبے کے چار ہزار سے زائد اینٹوں کے بھٹوں کو سبز بنایا جا سکے، تاہم تاحال محکمہ ماحولیات نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں صرف دو لاکھ سے زائد پودے ہی لگا پائے ہیں، جو کہ ہدف کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔
ماحولیاتی ماہرین اور شہری اس ناکامی پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت ماحولیاتی منصوبوں کو سنجیدگی سے لے کر اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔