"آپ کے برسوں کا اقتدار، میری چند ماہ کی محنت، دونوں کا موازنہ عوام کے سامنے ہوگا"،وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا ندیم افضل چن کو کرارا جواب

03:25 PM, 22 Oct, 2025

لاہور:وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ندیم افضل چن کے حلقہ کے دورے کے چیلنج کو قبول کر لیا ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس  پر جاری اپنے جواب میں وزیر تعلیم نے کہا کہ ندیم افضل چن اپنی پسند کی تاریخ دیں، میں سکولوں میں ہونے والی بہتری دکھاؤں گا اور میڈیا کو بھی مدعو کروں گا۔

رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ "آپ کے برسوں کا اقتدار اور میری چند ماہ کی محنت، دونوں کا موازنہ عوام کے سامنے ہوگا۔ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور اپنی کارکردگی پر میں ہمیشہ جوابدہ ہوں۔"

یہ موقف ایک سیاسی مباحثے کی کڑی کے طور پر سامنے آیا ہے جہاں دونوں رہنما تعلیم کے شعبے میں اپنی کارکردگی کو اجاگر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں